Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1133 ہوگئی

شائع 24 مئ 2020 10:53am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی: لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی ملک میں  کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، آج یعنی چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ملک میں وائرس سےجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1133 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران  2164 نئے کیس سامنے آئے۔ جس کے بعد مجموعی طورپر متاثرین کی تعداد54 ہزار 601 ہوگئی۔

سندھ میں بیس 21645، پنجاب میں 19557 وائرس کا شکارہیں، خیبرپختونخوا میں 7685، بلوچستان میں 3306، اسلام آباد میں 1592، گلگت بلتستان میں 619 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 197 ہوگئی ہے۔  کورونا سےاب تک 17198 افراد صحتیاب ہوگئے۔